اٹلی (جیوڈیسک) خبر ایجنسی کے مطابق سمندر میں کشتی الٹنے کا واقعہ اٹلی کے جزیرے سسلی کے قریب پیش آیا،کشتی الٹنے کے بعد دس لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے،جبکہ اس کشتی میں سوار ایک سو اکیس افراد کو بچا لیا گیا ہے
اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شمالی افریقی ممالک سے تھا۔ اٹلی حکام کے مطابق ایک ہی روز میں ایسے دیگر ایک ہزار افراد کو بچا لیا گیا، جو سات مختلف کشتیوں میں سوار ہوکر یورپ پہنچنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق جن ایک ہزار افراد کو ایک دن میں بچایا گیا، ان میں 30 بچے اور 50 خواتین بھی شامل ہیں۔
بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ان افراد کا تعلق شام، فلسطین، تیونس، لیبیا اور افریقہ کے زیریں صحارا کے ممالک سے ہے۔