جھنگ (بیوروچیف ) پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین اور جنرل سیکرٹری محمدشفقت اللہ خان کی طرف سے میٹنگ میں جھنگ میں مضرِ صحت گوشت کی فروخت کی نشاندہی کے بعد ڈی سی او نادر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایل او اور سلاٹر ہائوس کے ویٹرنری ڈاکٹر نے چھاپے مار کر مختلف مقامات سے منوں کی تعداد میں مضرِ صحت گوشت بر آمد کر کے اُس کو تلف کروا دیا اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دئیے ہیں۔
پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُسے سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور شہریوں کو صحت مند گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔