سینیٹ الیکشن، کامیاب امیدواروں کے حامی خوشی سے جھوم اٹھے

Party Workers

Party Workers

لاہور (جیوڈیسک) ڈھول کی تھاپ، نعروں کی گونج، زندہ باد کی آوازیں اور مبارک بادیوں کا شور ایوان بالا کے نتائج کیا آئے کامیاب ہونے والوں کے حامیوں کی تو عید ہی ہو گئی سب ناچتے، جھومتے، خوشیاں مناتے رہے۔

مسلم لیگ ن کے کلین سویپ کے بعد لاہور میں پنجاب اسمبلیوں کی سیڑھیوں پر ہی جشن منایا گیا نعرے بازی بھی خوب ہوئی۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی زبردست جشن منایا گیا۔

میاں عتیق اور خوش بخت شجاعت کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی کارکن جھوم اٹھے۔ کوئٹہ میں پشتونخوا میپ، ن لیگ اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بھی روایتی انداز میں خوشی منائی پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔