پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے نتائج آئے تو تمام جماعتوں نے سکھ کا سانس لیا اور دوسری جماعتوں پر ووٹ خریدنے کے بھرپور انداز میں الزامات لگائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے ووٹوں کے خریداروں کا منہ کالا کر دیا۔
وزیراعلیٰ کی گھن گرج کے دوران اپوزیشن نے نعرہ بازی شروع کی تو پی ٹی آئی والوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔ جمعیت علما اسلام کے رہنماء مولانا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف نے دھاندلی کی اور نتائج پر اثر انداز ہوئی۔
نو منتخب سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ سخت مخالفت کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے دو سیٹیں جیت لی ہیں۔ (ن) لیگ کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ انہیں کوئی نہیں خرید سکتا۔ امیر جماعت سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن کے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔