پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے: اعزاز چودھری

Aizaz Ahmed Chaudhry

Aizaz Ahmed Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے مسلسل اور جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

وہ جمعرات کے روز پی فائیو ممالک کے سفیروں اور اسلام آباد میں یورپی یونین کے مشن کو بھارتی خارجہ سیکرٹری کے دورے کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔

خارجہ سیکرٹری نے دورے کو صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیا اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیروں نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔