اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں کبھی فیل نہیں ہوا۔ پشاور یونیورسٹی کا وائس چانسلر عوامی نیشنل پارٹی کے گروپ کا ہے۔
اس لئے میرا رزلٹ روکا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ٹیچرز کے آپس کے مسئلے کی وجہ سے ڈگری نہیں دی جا رہی۔
میں دوبارہ امتحان دینے کے لئے بھی تیار ہوں۔ مراد سعید نے کہا کہ کسی کا مزارع نہیں کہ میری ڈگری روکی جائے۔ یونیورسٹی کو لکھا ہے کہ میری ڈگری جاری کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈگری کے معاملے پر کل عدالت جاؤں گا۔