کراچی : دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد

Sindh Court

Sindh Court

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے مجرموں اور مقتول کے اہلخانہ کا صلح نامہ مسترد کر دیا ہے۔

مجرموں فیصل اور افضال کے بلیک وارنٹ سندھ ہائی کورٹ نے معطل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کو پانچ مارچ کو پھانسی دی جانی تھی۔

مجرموں فیصل اور افضال نے 1998 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔