شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police Arrest

Karachi Police Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی اشیاء اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ڈی پی او الطاف حسین نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں روشن، سلیم اور جاوید شامل ہیں، جن کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔