چین نے 4 کلومیٹر تک دشمن کو ریڈار میں آئے بغیر نشانہ بنانیوالا ہیلی کاپٹر پاکستان کو دیدیا

Helicopter

Helicopter

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین نے ایک جدید ذی 10ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اس طرح کے دو مزید ہیلی کاپٹراس سال پاکستان کو دیدیے جائیں گے۔

چین نے پاکستان کویہ ہیلی کاپٹرتحفہ کے طور پر دیا ہے۔ ان جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیا جائیگا اور انہیں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائیگا۔

ہیلی کاپٹر میں یہ صلاحیت بھی شامل ہے کہ یہ 3سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کو’’رڈار‘‘ کی نظر میں آئے بغیر کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔