بنگلہ دیش میں جنوبی کورین سفارتکار سونا اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Gold

Gold

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جنوبی کوریا کا سفارتکار 27 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹم حکام نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے کا فرسٹ سیکریٹری جمعے کی شب سنگاپور ایئر لائن کے ذریعے ڈھاکا ایئر پورٹ پہنچا۔

کسٹم حکام نے سامان کی تلاشی لی تو چھپائے گئے 170 گولڈ بارز برآمد کر لیے جن کا مجموعی وزن 27 کلو گرام ہے۔

کسٹم حکام نے جنوبی کورین سفارتکار کو حراست میں لے لیا۔