جشن سبی میلے کی مناسبت سے آل پاکستان محفل مشاعرہ جرگہ ہال سبی میں منعقد ہوا

سبی (محمد طاہر عباس) جشن سبی میلے کی مناسبت سے آل پاکستان محفل مشاعرہ جرگہ ہال سبی میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی راشد محمود ، ایڈیشنل سیشن جج سبی ، ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ، ڈی پی او سبی محمد انور کھتیران ، ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی سید ریاض حسین شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤو رند ، وائس چیئرمین میر شہدادخان مری کے علاوہ سبی کے عمائدین کی بڑی تعدادنے شرکت کی آل پاکستان محفل مشاعرے میں مونا شہاب ،سیلم فوز ،محسن چنگیزی، نوید حیدر ہاشمی،بریگیڈ ئر(ر) سلیم ، مس جہان آرا تبسم ، عابد شاہ عابد،بہرام غوری ،اعتبار ساجد،خالد مسعود خان،ناصر زیدی ،فرحت عباس ، ریحانہ روحی سمیت سبی کے مقامی شاعر حضرات نے بھی اپنے اشعار پیش کئے اس موقع پر لوگوں نے خوب داد دی محفل مشاعرے سے کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلے کی مناسبت سے محفل مشاعرے میں جس کوبصورت انداز بیاں میں شاعر حضرات نے اپنے اشعار کے زریعے پیار محبت امن کا پیغام دیا وہ قابل صد تعریف ہیں ادب اور شاعرحضرات معاشرے میں امن لانے میں اہم رول ادا کرتے ہین ادب ہی کے زریعے ہم گھٹن زدہ ماحول کو پرسکون بنا سکتے ہیں سبی میلہ اپنی پہچان میں مہارت رکھتے ہوئے پیار محبت امن کا پیغام فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے لوگوں نے کل پاکستان محفل مشاعرے میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی ادب اور اشعار میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں زندہ قوموں اپنے خوشیوں کے تہواروں شایان شان انداز میں مناتی ہیں پاکستان قوم متحد وطن سے محبت کرنے والی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قوم ہے سبی (محمد طاہر عباس) سالانہ سبی میلے کی مناسبت سے پبلک پارک سبی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ ایجوکشن کے زیر اہتمام مینا بازار لگایاگیا جس کے مہمان خصوصی بیگم کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس مسزکرنل سید احسن رضارذیدی تھیں اس موقع پر ضلع بھر کے گرلز اسکولوں نے کھانے پینے کے اسٹالز لگائیں تھے مینا بازار کی پروقار تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے تمام مہمانوں کو گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول سبی ٹاون کی طالبات نے سلامی پیش کی اوع خوبصورت انداز میں بینڈ کا مظاہرہ کیاتقریبات کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعاد ت گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی کی طلبہ نایاب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول ۖکے سعادت بھی اسکول ہذا کی طلبہ نے حاصل کی اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس خالدہ نے سرانجام دئیے پر وقار تقریب میںمس سلمہ عطاء ، کوثر پروین، شازیہ خرم ، مس نسیم طارق ، مس کوثر کریم ، مس ناہیدخان لونی کے علاوہ ضلع بھر کے اسکولوں کی پرنسپلز اساتذہ کرام کی بڑی تعداد موقع تھیں تقریب میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے مہمانوں کو ویلکم پیش کیا جبکہ مختلف طالبات نے ٹیبلو پیش کرکے مینا بازار کو چار چاند لگا ڈالے پروقار تقریب سے بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں جشن سبی کی مناسبت سے اسکولوں کی طالبات کو بھی ایسی تفریحی کے مواقع ملتے ہیں اور جس بہترین انداز و انتظامات سے تقریب کا اہتمام کیا گیا وہ بھی قابل تعریف ہیں انہوںنے کہا کہ میلے انسانی سماج تاریخ میں ہزاروں برسوں سے اہمیت رکھتے ہیں میلے کی تقریبات میں خواتین کو تفریحی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کا بہترین کاوش کا نتیجہ ہے انہوں نے اسکولوں کی طالبات کی جانب سے ٹیبلو پیش کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس محنت سے بچیوں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا وہ بھی قابل تعریف ہے بعدازاں ٹیبلو خاکے پیش کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر مہمانوں نے اسکولوںکی جانب سے لگائے گئے اسٹالز وکلچرل شو کا بھی معائنہ کیا اور اساتذہ کرام سے ملاقات بھی کی مینا بازار کے انعقاد کے موقع پر سبی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے واضح رہے کہ مینا بازار میں ضلع بھر کے اسکولوں کی جانب سے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے نایاب ایشاء بھی اسٹالز میں لگائی گئیں تھی جس کو خواتین نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔۔

Sibi News

Sibi News