آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بجلی اسپورٹس،مدینہ شہباز اور عید گاہ یوتھ کی فتوحات

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں بجلی اسپورٹس لیاری نے مد مقابل لیاری یونائٹیڈ کو 3-1سے شکست دیدی بجلی اسپورٹس کی جانب سے زاہد نے 2 جبکہ علی جونیئر نے ایک گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں مدینہ شہباز نے مضبوط حریف غنی الیون کو 2-0 سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے نذیر اور ہدایت نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

تیسرے میچ میں عید گاہ یوتھ نے صادر بر یونین کو 3-1 سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا عید گاہ یوتھ کی جانب سے عامر نے دو جبکہ شعیب نے ایک گول اسکور کئے صادر بر یونین کا واحد گول غلام محمد نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالرئوف ،نوید ،حیدر علی ،ضیاء ،کاشف ،محبوب الرحمن اور نذیر نے انجام دیئے میچ کمشنر انور خان نیازی اور یوسف منصوری تھے۔