ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی، 16 مشتبہ افراد گرفتار

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کو تباہ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار افراد کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ا فراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔