ملیر 15 فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر پر ایم این اے برہم

Flyovers

Flyovers

کراچی (جیوڈیسک) حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے ملیر 15 فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلانے کے لیے فلائی اوور کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر طلحہٰ، ایکس ای این عشرت اور کنٹریکٹر شفقت کو ملیر زون آفس میں ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملیر 15فلائی اوور کے سست روی سے جاری کام کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور علاقہ کے عوام کو ملیر 15 فلائی اوور کی وجہ سے روڈ،سیوریج اور پانی کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے، متبادل راستے پر روڈہموارنہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے

عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملیر 15 فلائی اوور کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ رکن قومی اسمبلی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے کہا کہ ملیر15 فلائی اوور کا کام جلد از جلدمکمل کیا جائے تا کہ عوام کو روز مرہ کے کاموں میں حائل پریشانیاں دور ہوسکیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلائی اوور کے کام میں تیزی لا رہے ہیں، جلد از جلد کام مکمل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں اور ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں کے انہیں ان سب پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔