حکمرانوں نے ملک و قوم کو سوائے لوٹ مار، کرپشن، مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عابد قریشی

Abid Qureshi

Abid Qureshi

لاہور (پ ر) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے ہوئے کہا ہے ملک میں چالیس سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے ملک و قوم کو سوائے لوٹ مار، کرپشن، مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

پاکستان سے بعد میں وجود آنے والے ملکوں نے اپنی قوم کو کرپشن فری تعلیم، ترقی، روزگار، خوشحالی دیکر دنیا میں راج کررہے ہیں اور ہمارے حکمران چالیس سالوں سے ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے اور ملک کے ان قومی لٹیروں کو آج تک کسی نے بھی سزا نہیں دی۔

آج قوم عدلیہ، الیکشن کمیشن اور ملک چلانے والے اداروں سے ملک کے قومی اداروں خزانوں کو تباہ کرنے، ملک کو دنیا کا اربوں ڈالر کا مقروض کرنے والوں کا اور قومی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بنے والوں احتساب چاہتی ہے۔

ملک کے چند مالدار لوگوں نے دولت کی بدولت ووٹ خرید کر ملک کے نوے فیصد غریب اور متوسط طبقے کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ملک کے تمام غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے اکٹھا ہونا ہو گا۔

ورنہ نودولتیے ان کیلئے کچھ نہیں چھوڑیں گے اور غلط طریقے سے اقتدار میں آنے والے ملک و قوم اور قدرتی وسائل لوٹنے آتے نہیں۔

03004311155