گوجرانوالہ: جھلا پہلوان نے قمر پہلوان کو چاروں شانے چت کر دیا

Wrestling

Wrestling

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) رستم پاکستان شاہد آٹے والا کی یاد میں منی اسپورٹس اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں چالیس دنگل ہوئے۔ سب سے بڑا جوڑ گوجرانوالہ کے جھلا پہلوان اور فیصل آباد کے قمر پہلوان کے درمیان پڑا۔

دونوں پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ آزمائے، جھلا پہلوان کو جیتتا دیکھ کر قمر پہلوان کے ایک حامی نے پسٹل نکال لیا جس پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران چیلنج دینے والے جھلا پہلوان نے قمر پہلوان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ دنگل کے فاتح جھلا پہلوان کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔