کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو گندم اور آٹا کے برآمد کنندگان کو حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کےاعلامیہ کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے احکامات پر بینکوں کو گندم اور آٹا برآمدکنندگان کو سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سے متعلق تمام رجسڑڈ ڈیلرز کیلئے کلیم داخل کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے اس سال بمپر پیداوار کی امید پر 12 لاکھ ٹن گند م برآمد کرنے پر سندھ کے برآمد کنندگان کو فی ٹن 45 ڈالر جبکہ پنجاب والوں کو 55 ڈالر فی ٹن سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔