امریکہ میں شدید برفباری، بارشیں، 4 ہزار پروازیں منسوخ

America Snowfall

America Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں شدید برف باری اور بارشوں کی وجہ سے تقریباً4000 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور امریکا کے شہر کنٹکی میں رات بھر سینکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی رہی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیاء، نیو جرسی، سائوتھ کیرولینا اور ٹینیسی میں سینکڑوں سکول ، سرکاری و نجی دفاتر اور قانون ساز اداروں کو برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ۔ امریکی ریاست کنٹکی کے گورنر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔