30 شیعہ مسلمانوں کے اغوا میں ملوث نہیں : افغان طالبان

Afghan Taliban

Afghan Taliban

قندھار (جیوڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افغانستان میں گذشتہ ہفتے 30 شیعہ مسلمانوں کے اغوا کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ نقاب پوش مسلح افراد نے دو بسوں کو روک کر ہزارہ منیارٹی کے 30 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ اس واقعہ کی کسی گروپ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان جاری کیا کہ اس کی وضاحت ضروری تھی کہ اس واقعہ سے ہمارے مجاہدین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔