دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہی آپریشن کی کامیابی ہے: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو خیبرپختونخوا اور فاٹا میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور آپریشن ضرب عضب، آپریشن خیبر ون اور مختلف شہروں میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہی آپریشن کی کامیابی ہے۔ آپریشنز کے نتیجے میں بارڈر مینجمنٹ بہتر ہو گی۔ انہوں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے اب تک کے نتائج کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ وسط مارچ سے آپریشنز متاثرہ علاقوں کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ٹی ڈی پیز کی باوقار واپسی کیلئے تمام ایجنسیز کے درمیان تعاون و روابط ضروری ہے۔