آصف علی زرداری کی ہدایت پر پی پی 253 کے کیس کی پیروی سینٹر اعتزاز احسن کریں گے

Ghulam Murtaza Bajwa

Ghulam Murtaza Bajwa

لاہور (غلام مرتضیٰ سے) آصف علی زرداری کی ہدایت پرپی پی 253 میں دوبارہ الیکشن کروانے کے کیس کی پیروی سینٹراعتزاز احسن کریں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے حلقہ پی پی 253 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد موجودہ ایم پی اے غلام مرتضی رحیم کھر کیس کو سپریم کورٹ لے گئے تھے۔

دریں ثناء پاکستان پیپلز پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور سابق ایم پی اے چوہدر ی احسان الحق نولاٹیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر پاکستان کے سنیئر ترین وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار کونسل سینٹر اعتزاز احسن کی طرف سے کیس کی پیروی کرنا میرے کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ان کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی موجودگی میں چوہدری اعتزاز احسن سے ہونے والی دو گھنٹے سے زائد کی گفتگو میںچوہدری اعتزاز احسن کو کیس کے متعلق پوری بریفنگ دی گئی جس کے بعد چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ حلقہ پی پی 253 کی عوام کو یقین دلاتے کے جتنا مضبوط اس حلقے کا کیس ہے اس کا بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا اور بہت جلد حلقہ پی پی 253میں دوبارہ الیکشن ہو گا۔