دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالوں کے خلاف بھی ملک گیر آپر یشن کیا جائے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

Allama Raja Nasir Abbas Jafri

Allama Raja Nasir Abbas Jafri

اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردی کی اصل وجہ حکمران اور سیاست دان ہیں جن کے مراسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گردوں سے ہے ‘پنجاب کے وزرا کالعدم دہشت گرد جماعت کی سرپرستی کرتے ہیں،کیا ان وزرا کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن ہے ‘دہشت گردی کے بعد کر پشن اور لوٹ مار پاکستان کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکا ہے اور جہاں حکمران خود ”مال ”بنانے میں مصروف ہوں وہاں کر پشن کیسے ختم ہو سکتی ہے ؟’ کویت میں تقر یب میں پا کستانیوں سے خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکو مت اور سیکورٹی اداروں سے دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالوں کے خلاف بھی ملک گیر آپر یشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی اصل وجہ حکمران اور سیاست دان ہیں جن کے مراسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گردوں سے ہے ‘پنجاب کے وزرا کالعدم دہشت گرد جماعت کی سرپرستی کرتے ہیں،کیا ان وزرا کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن ہے

‘دہشت گردی کے بعد کر پشن اور لوٹ مار پاکستان کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکا ہے اور جہاں حکمران خود ”مال ”بنانے میں مصروف ہوں وہاں کر پشن کیسے ختم ہو سکتی ہے ؟۔ وہ دورہ کویت کے دوران یہاں ایک تقر یب میں پا کستانیوں سے خطاب کر رہے تھے اور اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بہت سے ایسی کالعدم تنظیمیں موجود ہے جو اب بھی دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے مگر (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت اپنے ”ووٹ ”بنک کوبچانے کیلئے ان کے خلاف کا روائی سے گر یز کر رہی ہے جو ملک اور قوم کیلئے انتہا ئی خطر ناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکو متوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ادار ے بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالے افراد اور ان کالعدم تنظیموں کے خلاف آپر یشن کر یں تا کہ ملک کو مکمل طور پر انتہاپسندوں اور دہشت گر دوں سے پاک کیا جاسکے ورنہ امن کا قیام ایک خوب ہی رہیگا جسکا حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو وعدے کیے ان میں سے کسی ایک پر عمل نہیں کیا جا سکا جو انکی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں،پاکستان کے جفاکش عوام کے لئے شجاع اور ایماندار قیادت اگر میسر ہو تو ملک ایشین ٹائیگر کیا پوری دنیا پاکستان کا محتاج ہو گا ہمارے حکمران ملک اور عوام سے مخلص نہیں تبدیلی نعروں سے نہیں آتی عملی اقدامات کر نا ہوگا،پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کرپٹ اور لٹیرے سیاست دانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر عوام اسی طرح ان ظالموں کے ہاتھوں یرغمال رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،مجلس وحدت مسلمین کسی کونسل یا اتحاد کے ایسے اقدامات کی تائید نہیں کرے گی جو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش کا حصہ ہو،پاکستان کی سلامتی وبقا کا تضاضہ ہے کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف مصلحتوں سے بلا تر ہو کر کاروائی کرے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے ایم ڈبلیوایم میڈیا کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کے ساتھ ساتھ تکفیری مدارس کا بھی بڑا ہاتھ ہے ،تمام مسالک کو اپنی مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرنا ہو گی سید مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مسلک یا مدرسے سے نہیں بلکہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے ان مراکز و مدرسوں کو استعمال کرتے ہیں جس کا سدباب کیے بغیر ملک کو اس دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا ممکن نہیں،دہشت گردوں کو سہولت دینے کے لئے کی جانے والی سازشوں کا ہمیں مکمل ادراک ہے۔ ان سازشوں کے لئے ہم اپنا کاندھا استعمال نہیں ہونے دینگے،اتحاد امت کے نام پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر نہ کیا جائے،ہم اپنے ہزاروں شہداء کے قاتلوں کو معاف نہیں کر سکتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔