فیصل آباد کی خبریں 07/03/2015

فیصل آباد: انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ’ صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو ‘ چیئرمین شبیر چاولہ ‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سینئر وائس چیئرمین رانا سکندراعظم کے علاوہ ظریف خان نیازی’ رانا اشفاق ‘ جہانزیب خان’ مدثر جواد’ عبداللہ خان دمڑ’ عثمان آفتاب ‘زاہد شفقت ڈوگر’ آصف مجید ‘ شیخ جاوید ‘ محسن خان اکاخیل’ میاں معین الدین نے سینٹ الیکشن میںخیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپنے سات ٹکٹ ہولڈرز کے سینیٹر منتخب ہونے کو تحریک انصاف کے بااصول ارکان کے اتحاد کی علامت جبکہ صرف پانچ ارکان کے باوجود پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک امیدوارکی کامیابی کو ہارس ٹریڈنگ کی شرمناک مثال جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مل کر پرویز خٹک حکومت کو نیچا دکھانے کی گھٹیاکوشش قرار دیتے ہوئے صدارتی آرڈیننس کے ایک رات قبل اجراء کو اپنے ارکان خیبر پختونخواہ اسمبلی کا ریٹ بڑھانے کا ذریعے قراردیا اور واضح کیا کہ عمران خان نے تین مارچ کو جماعت اسلامی کے سراج الحق سمیت اپنے اتحادیوں اورحامی ارکان صوبائی اسمبلی کی طاقت ظاہر کرکے ثابت کر دیا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ہم نہیں دیگر جماعتیں کررہی ہیں ایک مشترکہ بیان میں انصاف بزنس فورم کے عہدیداروں نے کہا کہ پانچ پانچ ممبران والی پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک ایک نشست لے گئی جبکہ بارہ ممبروں والی مسلم لیگ (ن) بکائو مال ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 مارچ کے بعد وجود میں آنیوالے سینٹ کے نئے ہائوس میں تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدوں کے لیے پیپلزپارٹی اور حکمران مسلم لیگ (ن) میں سودے بازی کیخلاف پی ٹی آئی خم ٹھونک کر سامنے آئے گی ظفر اقبال سندھو اور میاں تنویر ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے کر اس کی تعمیل سے انکار کرنے کیساتھ چیئرمین سینٹ کے عہدہ کیلئے ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ اور مک مکا کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

Insaf Business Forum Members

Insaf Business Forum Members

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) این اے 83 کے کوارڈی نیٹر چوہدری پرویز اقبال کموکا اور رہنما مسلم لیگ (ن) ملک اکبر حیات نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت سے کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب سینیٹرز جمہوریت کے استحکام اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد جیئرمین سینیٹ بھی مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا کیونکہ صوبہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کو اکثریت حاصل ہے۔ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت کو قانون سازی میں بہت آسانی ہو گی۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بہترین حکمت عملی سے ایوان بالا میں مسلم لیگ (ن) پاکستان میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شفاف انعقاد کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے جس کے تحت ووٹ خرید کر سینیٹ کی رکنیت حاصل کرنے والوں کو کسی بھی وقت جرم ثابت ہونے پر عبرتناک سزا کے ساتھ ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دیا جا سکے۔

Malik Akbar Hayat

Malik Akbar Hayat

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل نے سینٹ الیکشن میں پنجاب اور اسلام آباد سے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے کلین سویپ کو وزیر اعظم نواز شریف اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف کی بے پناہ عوامی حمایت کاکھلا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے مقابلے میں مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اسمبلیوں میں زیادہ ارکان رکھنے کے باوجودضمیروں کی خریدوفروخت یا دھونس ‘دھاندلی یا اثر و رسوخ کے ذریعے اپنے امید وحد کامیاب کرانے کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ 4مارچ کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے فاٹا نے سینٹ کاالیکشن لڑنے والے افراد کیلئے ہارس ٹریڈنگ روک دی ‘جسکے باعث مورخ شریف برادران کی اصول پسندی اور ضمیروں کی خریدو فروخت روکنے کی کوشش کو سنہری لفظوں سے یاد کریگا ۔ایک بیان میں میاں طاہر جمیل نے کامیاب ہونے والے سینیٹروں سے اپیل کی کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر خوشحال و مستحکم ملک بنانے کیلئے ایوان بالا میں تاریخی کردار ادا کریں تاکہ مسلم لیگ ن کا سیاسی کردار دیکر جماعتوں کیلئے خوبصورت مثال بن سکے۔

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel