ملائیشین طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا

Malaysian Plan

Malaysian Plan

کوالا لمپور (جیوڈیسک) ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 حادثے کو ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں نے لاپتا ہو جانے والوں کی یاد میں پیغامات لکھے اور شمعیں روشن کیں۔

ملائیشیا کے شہریوں نے ایم ایچ 370 حادثے میں لاپتا ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور اپنے عزیزوں کیلئے پیغامات بھی لکھے۔ ملائیشیا کا طیارہ 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہوا تھا، طیارے میں 239 مسافر سوار تھے جن کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا۔