اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے رابطوں کی ذمہ داری مختلف رہنمائوں کو سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو اےاین پی، پیپلزپارٹی اور بلوچ جماعتوں سے رابطے کی ذمےداری سونپی گئی ہے۔
جبکہ پرویزرشید جمعیت علمائے اسلام(ف) سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ایم کیو ایم سےرابطے کی ذمے داری دی گئی ہے۔