پنتالیس لاکھ سال پہلے مریخ پر سمندر کا وجود تھا

Water On Mars

Water On Mars

نیویارک (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرخ سیارے مریخ پر اربوں سال پہلے بڑے سمندر کے وجود کے شواہد ملے ہیں۔ یہ سمندر سیارے کے 20 فیصد حصے پر پھیلا ہوا تھا جبکہ سیارے پر کبھی مختلف موسم بھی ہوا کرتے تھے۔

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ پنتالیس لاکھ سال پہلے مریخ پر سمندر کا وجود تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سمندر بحیرہ قطب شمالی جتنا بڑا اور اس کی گہرائی تقریباً ایک میل یا بحر روم جتنی تھی۔

سائنسدانوں نے یہ نتائج مختلف ٹیلی سکوپ سے لی گئی تصاویر کو دیکھ کر اخذ کئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق مریخ کی زمین پر پانی اور تیل کے محلول جیسے نشان پائے گئے ہیں۔ تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ خشک سمجھا جانے والا سیارہ کبھی مختلف موسم بھی رکھتا تھا لیکن سائنسدان اب تک یہ نہیں سمجھ پائے ہیں کہ مریخ کی زمین سے پانی کیسے غائب ہوا؟