سڈنی: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

Australia vs Sri Lanka

Australia vs Sri Lanka

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجیلو میتھیوز کا کہنا ہے

وکٹ اسپینرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ سری لنکا کی ٹیم نے 4 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کے 4 میچز کھیل کر 5 پوائنٹس ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج ایک اچھا مقابلہ متوقع ہے۔