عراقی شہر تکریت کر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی

Iraqi War

Iraqi War

تکریت (جیوڈیسک) بھاری اسلحے سے لیس عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ اس بار جنگ تکریت پر قبضے کی ہے جو صدام حسین کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

داعش کو یہاں اگر مات ہوئی تو پھر عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر سرکار کی دوبارہ عملداری کا خواب پورا کرنا ممکن ہو سکے گا۔ عراقی افواج کی اسلامک سٹیٹ کے شدت پسندوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔ مضافاتی علاقوں میں دونوں جانب سے بھرپور تیاری ہے۔

داعش نے لوگوں کو گھروں سے بے گھر کرکے مورچے بنا لئے ہیں۔ ادھر فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ تکریت کے مضافات میں انہیں شدت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔