کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس ٹیم تشکیل دیا جائے گا جنہیں انتخابی تربیت دی جائیگی

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری عزیز خان آفریدی نے کہا ہے کہ 2015 کا سال دھاندلی زدہ موجودہ حکمرانوں کے خاتمے کا سال ہے رواں سال ہی ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوگا کارکنان متوقع الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیں اور علاقائی سطح پر عوام کو روز مرزہ مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ تحریک انصاف کراچی ریجن کے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا تربیتی نشست میں کراچی کے 6 اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تحریک انصاف کے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری عزیز اللہ خان آفریدی نے مزید کہاکہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنا ئے گی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب سنیٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے سینیٹرز منتخب ہونا عمران خان کی عملی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ملک بھر میں کے پی کے واحد صوبہ ہے جس میں ہارس ٹریڈنگ کے بجائے ارکان اسمبلی نے اصولوں اور نظریات کی بناپر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آنے والے انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے نوجوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس ٹیم تشکیل دے ر ہی ہے جو کہ آنے والے انتخابات میں کراچی کی 178یونین کونسلوں کے نوجوانوں کے نام نہ صرف انتخابی فہرستوں میں درج کرائیں گے بلکہ پولنگ کے ماتحت کاموں کی بھی تربیت حاصل کریں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ تحریک انصاف کراچی ریجن اب تک 1لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرچکی ہے عزیز اللہ خان آفریدی نے کہاکہ تحریک انصاف شہر کراچی کی عوام کو متبادل قیادت فراہم کرکے شہر سے دہشت گردی ،فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر سیاسی کا خاتمہ کرکے شہر کراچی میں بسنے والے ہر فرد کو پرامن اور شہر سے تاریکی کا خاتمہ کرکے روشنیوں کو بحال کرے گی۔