کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلع بھر میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے لئے اقدامات تیز کچرا کنڈیوں کی مانیٹرنگ کے لئے کچرا کنڈیوں میں نمبرنگ اور روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی منتقلی یقینی بنا نے کے لئے اسپیشل گینگ تشکیل دینے کا اعلان کردیا گیا کچر کو آگ لگا نے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ورنہ متعلقہ علاقائی ذمہ دران کے خلاف فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالا ت کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نیڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور تمام زونز کے محکمہ صفائی کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میںصفائی وستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات میں عوامی تعائون کے ذریعے انجام دیتے ہوئے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے دوررے کے موقع پر شاہ فیصل زون میں اچانک کچرا کنڈیوں کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو تاکید کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی اور کچرا کنڈیوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا جائے اور کچرا کنڈیوں میں کچرے کو آگ لگانے جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر انتظامات کیئے جائیں شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کے دوران گلیوں ،محلوں خصوصاً گوٹھوں میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کی انجام دہی کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں۔
اس موقع پر انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالرشید خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا صحت مند ماحول اور بلدیاتی مسائل سے پاک شہر کراچی کا ماڈل ضلع بنا یا جائیگا۔