تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے: زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور (8مارچ 2015ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرکے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہئے، تعلیمی میدان میں ترقی کے کھوکھلے دعوے کرکے قوم کو جھوٹے خواب دکھائے جا رہے ہیں ۔ حکومت قوم کو جھوٹے دعوئوں کے لولی پاپ دینے کی بجائے عملی اقدامات اُٹھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ تعلیمی جرگے سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ تعلیم ہی وہ شعبہ ہے جس میں مزید بہتری لا کر ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔

جعلی ڈگری ہولڈر جب پارلیمنٹ میں آئیں گے تو پھر تعلیمی ترقی کے خواب ادھورے ہی رہیں گے پھر کرپشن، اقرباء پروری اور رشوت خوری کا رواج ہو گا۔ عوام قابل ،ایماندار اور مخلص لوگوں کو جب پارلیمنٹ میں بھیجے گی تو ترقی کی راہ ہموار ہو گی ۔تعلیمی بجٹ میں اضافہ کر کے فروغ تعلیم کے لیے جامع پالیسی بنائی جانی چاہیے ۔ ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں چالیس فیصد بچیاں کسی بھی قسم کی تعلیم حاصل نہیں کر رہی

ایک عورت کی تعلیم ایک نسل کی تعلیم ہے۔ بچیوں کے لئے علیحدہ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں تاکہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں ۔ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لئے علیحدہ یونیورسٹیز قائم کی جائیں تاکہ وہ ریسرچ کے میدان میں آگے بڑھ سکیں اور ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکیں