کھاریاں کی خبریں 9/3/2015

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) یونائیٹڈ سکول سسٹم کھاریاں (حضرت امام حسین کیمپس) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی میاں طارق محمود نے کہا کہ علم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم ترقی کر سکتے ہیں اور ترقی کے لئے دین اور دنیا کی تعلیم یکساں حاصل کرنا ضروری ہے یونائیٹڈ سکول سسٹم کا منصوبہ اسی بات پر قائم کیا گیا ہے میں صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرواتا ہوں پاکستان اس وقت جن مشکل حالات میں مبتلا ہے ان سے نکلنے کے لئے علم کی واحد روشنی ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین اور دنیا کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اپنے خطاب میں پیر سلطان فیاض الحسن نے کہا کہ یونائیٹڈ سکول سسٹم امت کو متحد کرنے کی کڑی ہے اس وقت امت مسلمہ بکھری ہوئی ہے جس کو متحد کرنا ناگزیر ہو چکا ہے تعلیم کے ذریعے متحد کیا جا سکتا ہے اور دنیا کے معاشروں میں مقام بھی بنایا جا سکتا ہے یہ سسٹم دینی اور دنیاوی جدید ترین تعلیم کا مظہر ثابت ہوگا۔ اس وقت 5برانچیں قائم ہیں رواں سال50برانچیں بنائیں گے اور انشاء اللہ دنیا بھر میں 500 کیمپس قائم کریں گے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے کھاریاں شہدائ، غازیوں اور عاشقان رسول کی سرزمین ہے اس لئے اس سرزمین کا انتخاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چیئرمین اوورسیز کمیشن ضلع گجرات وممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فائونڈیشن گلیانہ علاقہ بھر کے عوام کے لئے ایک نعمت ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (برائے خواتین) گلیانہ کے وزٹ کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری سرفراز سبحانی اور چودھری عمران سبحانی نے جس محبت اور خلوص سے یہ ادارہ قائم کیا ہے قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فائونڈیشن کے نصب العین اور لائحہ عمل کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ بہت جلد یہ ضلع گجرات کا سب سے بڑا خدمت خلق کا پراجیکٹ بن جائے گا۔ اس موقع پر چوہدری عمران سبحانی (قائم مقام صدر) شمسہ ویلفیئر فائونڈیشن نے کہا کہ ہم نے فری ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا آغاز کر دیا ہے جس میں خواتین اور بچیوں کو بالکل مفت ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی اس کے علاوہ شمسہ بلڈ بینک اور شمسہ فری ایمبولینس کے پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے۔ اس موقع پر چوہدری عمران سبحانی نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ استقبالیہ کی پروقار تقریب شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ نمایاں شرکاء میں چودہری سجاد اکبر، چوہدری شمیم احمد چیئرمین کوٹلی بجاڑ، حاجی امتیاز احمد، چوہدری محمد انور گنگا رامیہ، ماجد علی کونسلر، نمبردار محمد لطیف چوہدری ، چوہدری رفاقت علی گلیانہ، ذوالفقار احمد بٹ، راجہ عامر پوران، ایکسین بلڈنگ گجرات چوہدری زبیر کوٹلی بجاڑ، چوہدری ہارون سبحانی، چوہدری ربیع سبحانی اور سرکاری افسران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد شامل تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چوہدری عمران سبحانی آف سپین کا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہکے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ معززین علاقہ کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمسہ فری ووکیشنل ٹر یننگ سنٹرگلیانہ میںممتاز اوورسیز راہنما چوہدری عمران سبحانی نے چیئرمین اوورسیز لمیشن ضلع گجرات ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ دیا جس میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔استقبالیہ تقریب کے موقع پہ مہمانون کا استقبال حاجی امتیاز احمد چوہدری، ماجد علی کونسلر ،عزیزالرحمان مجاہداور چوہدری ہارون سبحانی نے کیا۔جبکہ مہمانوں میں چوہدری عبدالعزیز گوندل،راجہ عامر پوران ،چیئرمین شمیم محمد چوہدری،چوہدری زبیر کوٹلی بجاڑ،چوہدری سجاد اکبر سابقہ ناظمئو الیاس سابق نائب ناظم، چوہدری عادل لطیف، چوہدری ظفر اقبال،چوہدری محمد لطیف نمبردار،چوہدری رفاقت گلیانہ،چوہدری انور گنگارامیہ، ، ذوالفقار احمد بٹ،سعید احمد ، غلام فرید،محمد شکیل اور دیگر سمیت محکمہ بلڈنگز گجرات ، محکمہ سوشل ویلفیئر گجرات اور مختلف سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔