ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی

Multan Airport

Multan Airport

ملتان (جیوڈیسک) ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف آج ائرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کے مطابق ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت پر بوئنگ 777 اور بوئنگ 747 بھی اترسکیں گے ۔ ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کی سہولت بھی ہو گی جس سے 10 ہزار میٹرک ٹن ایکسپورٹ بیک وقت ہو سکے گی جبکہ سالانہ 10 لاکھ مسافر اس ائیرپورٹ سے سفری سہولیات لے سکیں گے۔