ڈی ولیئرز کی وکٹ نے حوصلہ دیا ہے، سہیل خان

Sohail Khan

Sohail Khan

آکلینڈ (جیوڈیسک) فاسٹ بو لر سہیل خان کا کہنا ہے کہ ڈی ولیئرز کی وکٹ لینا اُن کے لئے حوصلے کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 5 وکٹیں لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے جمہ کو اپنی سالگرہ منائی،لیکن سالگرہ کا اصل جشن، اگلے روز ساؤتھ افریقا سے میچ کے دوران اے بی ڈی ولیئرز کی اہم وکٹ لے کر منایا۔

ایک بیان میں سہیل خان نے کہا کہ پاکستان کی جیت میں رکاوٹ بننے والے ڈی ولئیرز کی وکٹ لینے سے اُن کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔اس وکٹ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف وہ 5 وکٹیں لینے کے لئے پر عزم ہیں۔