میرپور خاص میں گندم کی کٹائی،فضل مارکیٹ میں آنا شروع

Wheat

Wheat

میر پور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص اور گردونواح میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے اور کھیتوں میں گندم کی کٹائی عروج پر ہے۔ میرپورخاص میں گندم کی فصل ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت تقریباَ 2 ہفتے قبل ہی تیار ہوکر مارکیٹ آنا شروع ہوجاتی ہے۔

اس وقت گندم کی روائتی طریقوں سے کٹائی عروج پر ہےاور یہ سلسلہ اس ماہ کے آخر تک جاری رہیگا۔ سندھ حکومت نے اس سال گندم کی سرکاری قیمت 13سو روپے فی من مقرر کی ہے۔

ربیع کی اس اہم ترین فصل کی ضلع بھر میں اوسط کاشت ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ سے زائد ہے۔ تاہم کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس مرتبہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔