ینگ آزاد فٹ بال کلب کا گورنر سندھ اور کمشنر کراچی سے براہیم پلے اسٹیڈیم پر تقریبات کا نوٹس لینے کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی، صدر حاجی لیاقت علی اور دیگر عہدیداروں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے پر زور اپیل کی ہے کہ ابراہیم پلے اسٹیڈیم کورنگی جو کہ فٹ بال کے فروغ کے لئے تعمیر کیا گیا۔

اس اسٹیڈیم پر علاقے کے ہزاروں نوجوانوں کے علاوہ ینگ آزاد فٹ بال کلب سمیت اسلامیہ اسپورٹس اور کورنگی نیشنل کے کھلاڑی پریکٹس کرتے ہیں یہ اسٹیڈیم یہ اسٹیڈیم علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے تعمیر کیا گیا ہے اس اسٹیڈیم پر اکثر فٹ بال ٹورنامنٹ آرگنائز کئے جاتے ہیں۔

لیکن کچھ عرصے قبل اسٹیڈیم میںں گراس لیبل کے کام کی وجہ سے اسٹیڈیم پر فٹ بال کی سرگرمیاں روک دی گئیں ہیں لیکن کچھ عناصر اسٹیڈیم پر غیر قانونی طور پر شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرارہے ہیں جس کی وجہ اسٹیڈیم پر گراس لیبل کرنے کا کام متاثر اور تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے اسٹیڈیم ذبو حالی کا شکار ہورہا ہے۔

لہذا حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس اسٹیڈیم پر اسپورٹس سرگرمیوں کے علاوہ کسی بھی قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کرکے فٹ بال اسٹیڈیم کی افادیت کو برقرار رکھنے کے احکامات صادر کریں۔