اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین 11 مارچ کو آذربائیجان کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر ممنون حسین آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران ممنون حسین آذربائیجان کے صدر الحام علیوا سے ملاقات کریں گے۔
صدر مملکت کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا، ملاقات میں آذر بائیجان میں دو طرفہ دلچسپی کے امورسمیت تجارت، توانائی، ٹیکسٹائل، دفاع، سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے چار معاہدے بھی کیے جائیں گے۔صدر مملکت آذر بائیجان کی خاتون اول مہربان علیوا کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازیں گے۔آذر بائیجان کی خاتون اول مہربان علیوا کو یہ ایوارڈ ان کی پاکستان میں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔