کشمیر میں امن کیلئے پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے، مفتی سعید

Mufti Sayeed

Mufti Sayeed

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی سعید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں پائیدار امن کے لیے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے اور کشمیری حریت پسندوں کو بھی اس میں شامل رکھنا چاہیئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے والے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا بتایا تھا۔

لیکن مذاکرات کی صرف یقین دہانی کافی نہیں، کشمیر کے پر امن حل کے لیئے پاکستان سے مذاکرات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں حریت لیڈروں اور علیحدگی پسندوں کو بھی آن بورڈ رکھنا چاہیئے۔