لیہ کی خبریں 9/3/2015

لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ پائیدار سماجی و فکری ہم آہنگی اور مستحکم معاشی ترقی اور روشن خیال معاشرے کی تشکیل کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور ضلع لیہ میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے مابین مثالی اور قابل تحسین بھا ئی چارہ، قابل قدر و قابل تحسین ہے جو ہما رے لیے اہم قیمتی ثقافتی و تہذیبی سرما یہ ہیں یہ با ت انہو ں نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میںڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین ، اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ تنو یریزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ، شیخ محمد اشرف چشتی ، مفتی احمد رضا اعظمی، سید ثقلین زیدی ، ڈاکٹر شہزاد گل ، نا زر سوہن کھو کھر ، بختو رام ، مرزا رام و دیگراراکین نے شرکت کی ۔ اجلا س میں مسا جد کی رجسٹریشن ، عبا دت گا ہو ں کی مو ثر سیکو رٹی ، سیکو رٹی گا ر ڈ کی ٹریننگ و بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں تفصیلی غور خو ص کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین نے عبا دت گا ہو ں کی سیکو رٹی کے لئے ضلع پو لیس کے لا ئحہ عمل سے آگا ہ کیا ، ڈی سی او لیہ رانا گلز ار احمد نے اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے بھا ئی چارے و اتحا د کے لئے مو ثر خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ارد گرد ایسے عنا صر جو آپس میں لڑنے کا سبب بن سکتے ہیں ان پر کڑی نظر رکھنے کی ضر ورت پر زور دیا ۔ اجلا س میں مفتی احمد رضا اعظمی نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکو متی اقدما ت کو مو ثر پیش رفت قرار دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) روزانہ کی بنیا د پر اجلاسوں کے انعقاد سے نہ صرف سرکا ری اداروں کی کا ر کر دگی میں بہتری آ رہی ہے بلکہ شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کی جا نب مو ثر پیش رفت بھی ہو رہی ہے یہ بات اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سرکا ری اداروں کی کا ر کردگی کی روزانہ کی بنیا د پر جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظو راحمد چانڈیہ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈی او جنگلا ت اعجاز تبسم ، ڈی او لیبر ضیغم عباس ، ڈی او سول ڈیفنس محمد صفدر ،اے ڈی کا لجز سجا د حسین ،ڈاکٹر بشیر احمد سمر ا ودیگر محکمو ں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ژالہ با ری سے متا ثرہ علا قوں کے سروے ، تجاوزات کے خا تمے ، شجر کا ری مہم کی رفتار ، اوزان و پیما ئش کے آلا ت کی مو ثر چیکنگ ، صحت و صفائی ، ٹریفک قوانین کی پا بندی ایسے معاملا ت پر پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا اور افسران نے بریفنگ دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد کی ہد ایت پر غیر قانو نی آئل ایجنسز کے خلا ف کا روائی کا عمل جا ری ہے جس کے دوران خلا ف ورزی کے مرتکب تین افراد کے خلا ف تھا نہ کو ٹ سلطا ن میں پیٹرولیم ایکٹ کی خلا ف ورزی پر مقدما ت درج کرا دئیے گئے ہیں یہ با ت ڈی او سول ڈیفنس محمد صفدر نے کو ٹ سلطا ن کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے موقع پر کہی ۔ محمد صفدر نے پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب محمد ارشد آئل ایجنسی جمن شاہ سرخی روڈ ، محمد نصراللہ ڈبہ ڈیزل آئل اسٹیشن کو ٹ ادو روڈ کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ کی دفعہ 26/44/286/285/461و 186ت پ کے تحت مقدما ت درج کر وا دئیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس 10ما رچ کو ساڑھے دس بجے صبح ڈی سی ا ولیہ کے کا نفر نس روم می منعقد ہو گا اجلا س کی صدارت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کر یں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں ہفتہ صفائی کے انتظا ما ت کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس 10ما رچ کو 11بجے دن ڈی سی او لیہ کے کا نفرنس روم میں منعقد ہو گا ۔اجلا س کی صدارت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کر یں گے۔

Layyah Meeting

Layyah Meeting

Layyah Meeting

Layyah Meeting