کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کی انتظامیہ طلبا کے احتجاج پر فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی۔
مطابق جامعہ کراچی کے طلبا نے انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔ طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، طلبہ کا کہنا تھا کہ جامعہ کی انتظامیہ کا فیسوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ تعلیم دشمن ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی تعلیم کا سلسلہ روکنے پرمجبور ہوجائیں گے۔
فیسوں میں اضافے اور اس کے خلاف احتجاج کی خبر میڈیا میں نشر ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کئے اور فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا۔