کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت میں میڈیکل افسر کی اسامیوں پر تعینات افسران کو ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹ یفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے مختلف شعبوں میں 45 سے زائد ڈاکٹر او ایس ڈی پر تعینات تھے۔
عملے کو ہٹانے کے باعث پبلک ہیلتھ ونگ سمیت دیگر ونگ میں انتظامی امور متاثر بھی ہوئے ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ کے اہم امور التوا کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے تاحال کسی افسر کو تعینات نہیں کیا جاسکا ہے۔