سرگودھا (جیوڈیسک) نواحی قصبے ماڑی میں مویشی باندھنے کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
سرگودھا کے نواحی قصبے ماڑی میں دو گروپوں کے درمیان مویشیوں کو خشک جگہ پر باندھنے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔