راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کاکول کا دورہ کیا اور کیڈٹس کی تربیت کا عمل بھی دیکھا۔
آرمی چیف نے آپریشن کے دوران افسروں کی قائددانہ صلاحیتویں کو سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان افسر اپنے اندر عزم، حوصلہ اور اہلیت کی خوبیاں پیدا کریں۔ پاک فوج کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محاذ جنگ پر قیادت کرنے کی روایت کے نتیجے میں دہشتگردی ختم کریں گے اور قوم کے تعاون سے ملک میں امن لائیں گے۔