کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی ے حوالے سے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیا۔شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر1میں ناتھا خان گوٹھ ،پاک سادات کالونی اور شاہ فیصل کالونی نمبر4میں اپنی نگرانی میں صفائی وستھرائی اور انسداد ڈینگی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول اور مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے افسران کو حق پرست اراکین اسمبلی نے ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی عوامی خدمات کے حوالے سے عملی اقدامات کرکے علاقائی مسائل کے حوالیعوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں حق پرست اراکین اسمبلی نے علاقائی دورہ پر عوام سے علاقائی سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو عوامی شکایا کے فورہ ازالے کی ہدایت کی حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان علاقائی سطح پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں تعطل اور سیوریج کے ابتر نظام اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی محکمانہ کار کردگی کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں خصوصاً گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے افسران سے کہاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے موثر اندار میں مہم کا آغاز کریں اور ڈینگی کے مضر اثرات سے عوام میں آگاہی پیدا کریں ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے حق پرست اراکین اسمبلی کو بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ کورنگی تمام تر امور کی مکمل نگرانی کررہی ہے حق پرست اراکین اسمبلی اور علاقہ معززین کی باہمی مشاورت و معائونت کے ساتھ علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کی معائونت اور عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا کر عوام کو مثالی ماحول فراہم کرینگے۔