پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کا رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئر مین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق، جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حیدر علی نے رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئر مین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ رضا ربانی بحیثیت چیئر مین سینٹ ملک میں قانون کی بالادستی اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنا نے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کریں گے،پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی مسلمہ حقیقت ثابت کر دی ہے۔

عظیم کامیابی پر چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آپ کی قیادت میں جد وجہد جاری رکھے گے۔