گجرات کی خبریں 11/03/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) ضلعی کونسل ہال گجرات میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ‘ جس میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے فنکاروں نے محافظ کے نام پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا ۔ تنظیم بقاء ثقافت کے زیر اہتمام پیش کیا گیا۔ جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت لوگوں میں شعور کی بیداری کیلئے تھا جس میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے سلسلہ میں تھا ‘ اس موقع پر مہمان خصوصی اے ڈی سی جی عرفان کاٹھیا اور ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد تھے ‘ اس موقع پر ضلع بھر سے پولیس افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد کے علاوہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ یہ پروگرام سابقہ نائب ناظم شہکاز اسلم کے تعاون سے پیش ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) اے ڈی سی جی گجرات عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے ‘ اور پولیس کے ملازمین کے تحفظ اور اُن ورثاء کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہیں ‘ وہ گزشتہ روز ضلعی کونسل ہال گجرات میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقدہ ڈرامہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ میں بھی ڈیوٹی کی ہے’ اُس وقت میں بڑا پریشان ہوتا تھا کہ پولیس افسران و ملازمین بڑی تعداد میں شہید ہو رہے ہیں ‘ اُن کو کوئی پرسان حال نہیں لیکن گجرات آ کر مجھے خوشی ہوئی ہے کہ یہاں ڈی پی او گجرات پولیس افسران وملازمین کی فلاح و بہبود اور اُن کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں ‘ اُنہوں نے چھ ماہ کی سٹیشنری تک تھانوں میں فراہم کر دی ہے ‘ تاکہ گجرات پولیس امیج بہتر ہو سکے ۔ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی جنگ ہے ‘ یہ اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک پولیس کے ساتھ ساتھ عوام بھی ساتھ نہ ہو ‘ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات میں لوگوں میں شعور موجود ہے ‘ اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ‘ پولیس ملازم سب سے پہلے عوام کا محافظ ہے ‘ اور ہمیں ان محافظوں کی عزت کرنی ہے ۔ گجرات پولیس کے تعاون سے یہ ڈرامہ بڑے لیول پر پیش کیا جائے گا ۔ تاکہ پولیس ملازمین و افسران میں جذبہ پیدا ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ‘ اور لوگوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے ‘ لوگوں میں داخلے کے سلسلہ میں مقابلہ کا رجحان پا جاتا ہے ‘ اور لوگ داخلوں کے سلسلے میں رابطے کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے معیار کو سراہا ہے ‘ اور اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ معیار بر قرار رہے گا ۔ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلاشبہ ایسا ادارہ ہے جس میں عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جار ہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) حسینیہ ٹرسٹ ضلع گجرات کے صدر الطاف حسین جعفری صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ‘ جواد حسین جعفری اور دیگر نے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی ‘ اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ الطاف حسین جعفری نے کہا کہ ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ شریف النفس انسان تھے جو ہمیشہ عوامی فلاح کیلئے کوشاں رہے’ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزاکے دادا جان کی وفات پر مختلف شخصیات نے فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عثمان منظور دھدرا ، چوہدری پرویز اقبال پلاسکو پی وی سی ، سابق ناظم مہر رفاقت پرنس ، پی ٹی آئی رہنما ملک اعجاز احمد ، ٹھیکیدار عثمان رحمانی ، ترجمان گجرات بار خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ ، صدر انجمن تاجراں فوارہ چوک مرزا بابیگ ، جنرل سیکرٹری مرزا سلام ، ملک عبدالستار ، شہزاد احمد ، ندیم ، شاہد آف شاہدولہ ، سائیں اللہ ہو ،صغیر احمد قمر، صحافیوں چوہدری شمشاد شاہین ،عارف جان ،راجہ تیمور طارق، تجمل منیر ، مرزا یونس ،شامی کٹھانہ’ سعد عبداللہ ، چوہدری سعید ،احتشام دیگر شامل تھے
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چوہدری علیم اللہ وڑائچ گورالی چیئرمین فنانس کمیٹی پی ٹی آئی پنجاب گزشتہ روز مرزا محمد عارف سابق کونسلر کنجاہ کی بھتیجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے اظہا ر تعزیت کیا اس موقع پر حافظ عنصر بیگ،مرزا سرور بیگ، مرزا اصغر بیگ ،مرزا امجد بیگ ودیگر موجودتھے
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)چوہدری علیم اللہ وڑائچ گورالی گزشتہ روز میاں جمیل انصاری بزنس مین دوبئی کے والد محترم میاں محمد اسحاق انصاری چیف ایگزیکٹو القنطرہ گروپ آف کمپنیز کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اس موقع پر میاں شہباز انصاری،میاں شکیل انصاری،میاں ارسلان انصاری موجود ہیں انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سماجی حیثیت سے گراں قدر خدمات ہیں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلع سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے رواں سال کی تیسری 3روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 18مارچ تک چلائی جائے گی اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ16ہزار 256بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی وجہ سے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو کور کرنے کے لئے 19سے 20مارچ تک فالو اپ مہم چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ڈی او سی وقار حسین ،ایڈمن آفیسرا نجم ریاض سیٹھی، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، ای ڈی اوز طاہر کاشف، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ امجد اقبال کلیر، پی ایس او ندیم بٹ، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ٹی ایم اوز، روٹری کلب کے صدر ندیم سرور، انجمن بہبود ی مریضاں کے خادم علی خادم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 822موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، 119فکس ٹیمیں اور 31ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی انسداد پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 2108افراد ڈیوٹی دیں گے جنکی نگرانی 119یوسی ایم اوز کریں گے۔ انہوںنے ضلعی حکومت کے تمام محکموں، پولیس ، میڈیا اور این جی اوز کا گذشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران بھر پور تعاون کو سراہا اور بتایا کہ رواں سال ابتک دو انتہائی کامیاب انسدا د پولیو مہم چلائی جا چکی ہیں ان میں جنوری کے دوران مقررہ ہدف کا 103فیصد اور فروری میں 104فیصد ہدف حاصل کیا گیااس دوران متعدد افراد نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تاہم انہیں کو ر کر لیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ مہم کے دوران ناقص کارکردگی پر ایک یونین کونسل کے میڈیکل آفیسر کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیموں کے ارکان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک نیشنل کاز ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام سرکاری محکمے اپنی ذمہ داریاں اد ا کریں نیز شہریوں میں اس حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے علماء کرام ، این جی اوز اور میڈیا کی بھرپور معاونت حاصل کی جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے نیز مساجد میں اعلانات اور علما کرام سے درخواست کی جائے کہ خطبات جمعة المبارک میں اس حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔ انہوںنے ہدایت کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز ، آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں اس حوالے سے بینرز اور فلیکس آویزاں کئے جائیں شہر کے اہم مقامات پر عوام الناس کو آگاہی کے لئے پینا فلیکس لگوائے جائیں ۔ انہوںنے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ بھٹہ جات پر کام کرنیوالے مزدوروں کے بچوں کی 100فیصد کوریج یقینی بنانے کے لئے بھٹہ مالکان سے رابطہ کیا جائے اسی طرح ٹی ایم ایز انسداد پولیو کے لئے قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ ماضی میں بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کی کونسلنگ کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 73کے آئین کو منسوخ کرنے کیلئے استعماری سازشیں جاری ہیں ۔حکمران صرف قرآن و سنت کی تعلیمات کی ہی نہیں 73کے آئین کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔73کے آئین میں واضح طور پر ملک میں اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور عہد کیا گیا ہے کہ ملک میں کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا ،اس آئین کومنسوخ کرنے کیلئے بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں اور خود حکمران آئین و قانون کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔اگر ایک بارملک کو متفقہ آئین سے محروم کردیا گیا تو دوبارہ قوم کسی ایک آئین پر متحد نہیں ہوسکے گی ۔ظلم و جبر اور استحصال سے پاک معاشرے کا قیام صرف نظام شریعت ہی سے ممکن ہے ،روٹی کپڑا اور مکان صرف اسلام کا عادلانہ نظام دے سکتا ہے ۔دنیاکو خوشحال بنانے کے دعویدار کمیونزم اور سوشلزم اپنی موت مر چکے ہیں ۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح کی ضمانت صرف نظام مصطفےٰۖ میں ہے ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیاسیل منصورہ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاریا ں میں جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر اور مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی نماز جنازہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک سے طبقاتی اور استحصالی نظام کے خاتمہ کے لئے ہے اور ہم ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کا ساتھ دیں گے جو عوام کو ظالمانہ نظام سے نجات دلانے کیلئے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانا وقت کی ضرورت ہے ،گزشتہ 67سالوں میں عوام کو محرومیوں اور مجبوریوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ۔قومی وسائل پر اشرافیہ قابض ہے جو غریب کے منہ سے روٹی کا آخری ٹکڑا بھی چھیننا چاہتا ہے ،غریب کو انصاف ملتا ہے نہ اسے تعلیم ،صحت اور روز گار کی سہولتیں دستیاب ہیں جبکہ ان کے ووٹوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ہمیشہ ان کی امنگوں کا خون کیا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی و سیکولر لابی 73ء کے آئین کے خاتمہ کیلئے سرگرم ہے تاکہ جس آئین میں انہیں کافر قرار دیا گیا ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرلے مگر وہ اس طرح کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکے گی ،پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام قومی آئین کا دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے سہولتیں فراہم کریں ۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی داخلہ ،خارجہ اور معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو قرآن و سنت کے تابع کرنا چاہتی ہے ۔ہم چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریز کے قانون کی بجائے اللہ کے قانون کی کتاب دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ عام آدمی کو عدل و انصاف مل سکے اور لوگوں کو حصول انصاف کیلئے کئی کئی سال تک عدالتوں کی خاک نہ چھاننا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے کہ وکلاء بھی عدالتوں میں برطانیہ ،امریکہ اور یورپی قوانین کے حوالے دینے کی بجائے قرآن حکیم کی روشنی میں دلائل دیں ۔انہوں نے کہا کہ جو اللہ پوری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے کیا اس نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد زندگی گزارنے کا نظام نہیں دیا؟ ،ہم اسی نظام حیات کو اپنا کر پریشانیوںاور مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی غلبہ اسلام کیلئے جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔گجرات ( جی پی آئی )جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن اور سابق امیر ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ آج گجرات کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ کھاریاں میں ادا کی گئی ۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیاہے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور اور دیگر رہنمائوں نے سید احسان اللہ شاہ کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دعوت دین کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی حسنات کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے ۔
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی )تھانہ کنجاہ میںمحافظ کمیٹی اورمصالحتی کمیٹی کے ممبران کااجلاس منعقدہواتفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ میں مصالحتی کمیٹی محافظ کمیٹی کے ممبران کااجلاس زیرصدارت ایس ایچ اوکنجاہ میاںتوصیف احمد منعقدہواجس میںمسلم لیگ ن کنجاہ کے صدرمیرصلاح الدین ،نائب صدرمسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاںمحمدسلیم کپڑے والا،چیئرمین مسلم لیگ ن شہزادہ طاہریوسف ،نائب صدریوتھ ونگ ضلع گجرات یاسرجرال ،صدرجمیعت علماء پاکستان ضلع گجرات صاحبزادہ محمدشبیرسیفی،صدرپریس کلب کنجاہ محمدبلال بٹ سمیت محافظ کمیٹی ومصالحتی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پرایس ایچ اوکنجاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ بھرمیںامن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے محافظ کمیٹی اورمصالحتی کمیٹی کے ممبران کامتحرک اورفعال ہونااشدضروری ہے تاکہ ملک سے دہشتگردی اورجرائم کاخاتمہ ہوسکے عوام جرائم کی نشاندہی کریںپولیس جرائم پیشہ افرادکی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے گی کیونکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میںشامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ابائواجدادنے بڑ ی قربانیاںدے کرپاک دطن حاصل کیاتھاآج اس کوقائم ودائم رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنے ذاتی اختلافات فراموش کرکے ایک پلیٹ فارم پراکھٹے ہوکراس دہشت گردی کے ناسورکوجڑ سے اکھاڑپھینکناہوگاجوملک کے کونے کونے میںناحق خون بہارہے ہیںانہوںنے مزیدکہاکہ کرایہ داران اورافغانیوںپرکڑی نظررکھی جارہی ہے آپ کوکہیںبھی کوئی مشکوک شخص یاکوئی چیزنظرآئے توفوری طورپرپولیس کومطلع کیاجائے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس اورعوام کاباہمی ربط کاہونابہت ضروری ہے ۔تمام ممبران نے پولیس کے ساتھ مل کرجرائم کے خاتمہ کیلئے ایک ساتھ چلنے کاعہدکیا۔
۔۔۔۔