کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی رینجرز سندھ

Major General Bilal Akbar

Major General Bilal Akbar

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کی صورت حال کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے والے شرپسندوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہر کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہری امن و امان کو تباہ کرنے والوں سے متعلق رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں جس کے تحت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی اور گرفتاریوں کے بعد شہر کی صورتحال کشیدہ ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد شہر کے بیشتر کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اور پیٹرول پمپس بند ہیں جب کہ املاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔