جنوبی افریقہ نے یو اے ای کیخلاف تین وکٹوں پر 279 رنز سکور کر لئے

AB de Villiers

AB de Villiers

ویلنگٹن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے یو اے ای کیخلاف تین وکٹوں پر 279 رنز سکور کئے ہیں۔

کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ایک رن کی کمی سے سنچری سکور کرنے سے محروم رہ گئے، وہ 99 کے انفرادی سکور پر کامران شہزاد کی گیند پر امجد جاوید کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

ہاشم آملہ 12 ، ڈی کوک 26 ، روسو 43 ، ملر 49 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، یو اے ای کی جانب سے محمد نوید نے دو ، کامران ، امجد اور توقیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔