کشیدگی میں اضافہ، امریکہ نے وینزویلا کی 7 اہم شخصیات کے داخلے پر پابندی لگا دی

America and Venezuela

America and Venezuela

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے وینزویلا کی 7 اہم شخصیات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

کشیدگی بڑھ گئی۔ ان افراد میں وینزویلا کے کمانڈ سینٹرل سٹرٹیجک ڈیفنس ریجن کے کمانڈر انٹونیوجوز بینا ویڈس، ڈائریکٹر جنرل آف دی نیشنل انٹیلی جنس، وینزویلا کی گوایانہ کارپوریشن کے صدر جسٹو جوز نوگویریا، پبلک منسٹری کے پراسیکیوٹر کیتھرین نیارتھ، ڈائریکٹر آف نیشنل پولیس مینول ایڈوراڈو، چیف آف31 آرمڈ بریگیڈ مینول گریگوریو اور انسپکٹرجنرل آف آرمڈ فورسز میگول السیڈز ویوس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پیشتر وینزویلا نے بھی اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں سابق امریکی صدرجارج ڈبلیو بش، ڈک چینی ، سینیٹ کے سابق سپیکر باب مینڈیز اور فلوریڈا کے سابق پارلیمانی سپیکر مارکورو بیو پرملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔