الاباما : پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے

Alabama Plant Blast

Alabama Plant Blast

الاباما (جیوڈیسک) امریکی ریاست الاباما میں پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

الاباما کی کاؤنٹی میں واقع انڈسٹریل پلانٹ میں آگ لگ گئی ، دھماکے کے وقت پلانٹ میں چھ لوگ موجود تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک اور پانچ بری طرح جھلس گئے۔

آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔